حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عالم دین اور مدرسہ علمیہ مروی کے استاد آیت اللہ شیخ محمد تقی شریعتمدار کی رحلت پر آیت اللہ سیستانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ
عالم ربانی جناب آیت اللہ شیخ محمد تقی شریعتمدار کی رحلت کی خبر سے بہت زیادہ دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم حوزہ علمیہ تہران کی نامور علمی اور روحانی شخصیت اور معارف قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کا اس دنیا سے اٹھ جانا دردناک مصیبت اور بہت بڑا نقصان ہے۔ میں اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا فداه)، علماء کرام، تہران کے لوگوں، مرحوم کے رشتہ داروں اور ان کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّهَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ.
سید علی سیستانی
25 شوال 1442ھ